دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون کانے تانا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون کانے تاناکا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
جاپان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون کانے تاناکا 2 جنوری 1903 میں جاپان کے جنوب مغربی علاقے فیوکیوکا میں پیدا ہوئی تھیں وہ جوانی میں نوڈلز اور رائس کیک کی دکان چلاتی تھیں جبکہ انہوں نے 1922 میں اُنیس سال کی عمر میں شادی کی تھی۔
119 سال کی عمر میں انتقال کرنے والی خاتون نے طویل زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چہل قدمی کرتی ہیں اور سادہ غذا کا استعمال کرتی ہیں یہی ان کی زندگی کا راز تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاضی ان کا پسندیدہ مضمون ہے جبکہ وہ کیلی گرافی بھی کرتی تھیں۔
یاد رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے 2019 میں کانے تاناکا کو دنیا کی معمر ترین خاتون کے اعزاز سے نوازا تھا اور انھوں نے اس اعزاز کو اپنی زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دیا تھا۔













