چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کے احاطے میں ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگا دیا۔ کہتے ہیں پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
بنی گالہ میں لینڈ مافیااورغیرقانونی تعمیرات کے معاملے پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سپریم کورٹ پہنچے تو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
گرینڈالائنس کی تشکیل سے متعلق سوال کے جواب میں کپتان نے گو نواز گو کا نعرہ لگا دیا ۔ بولے کہ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے لیڈر کو کرپٹ قرار دیا ۔ مسلم لیگ ن اپنے لیڈر کو کرپٹ قرار دینے پر جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی اس لیے جشن منا رہی ہے کہ لمبی جدو جہد کے بعد کرپٹ لیڈر کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔
کپتان نے کہا کہ پانامہ کیس میں ہم نے جہدوجہد کی،فیصلہ پوری قوم کے سامنے ہے۔ ہمارا جشن طاقتور آدمی کو کٹہرے میں لانے پر ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس نےبنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ازخود نوٹس لیاتھا۔ عمران خان نے چیف جسٹس کے نام اپنے خط میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف کیس کی پیروی بھی خود کریں گے













