اگر حضور ﷺ کی سیرت مسلمان بچپن سے پڑھتےتو؟ شمس جیلانی

0
1188

چونکہ چند روز بعد حضورﷺ کا یوم ِ پیدائش ۤآرہا ہےہم اپنی روایات کے مطابق پورے مہینے حضور ﷺ کا اننشاءاللہ ذکر کریں گے تاکہ اس پر عمل کرکے مسلمان جہنم سے نجات پاجا ئیں ؟ بقول حضرت امام زین العابدین“ہم سیرت ِحضورﷺ بھی اسی طرح پڑھا کر تے تھے؟ جس طرح قرۤان پاک؟ پھر کیسے متروک ہوئی کس نے کی ایک لمبی کہانی ہے؟ اگر اسی طرح لوگ پڑھتے رہتے تو ایسے واقعات کبھی رونما نہ ہوتے جس کی مثال ہم آگے پیش کر رہے ہیں؟
پھر کوئی بھی کسی مسلمان ملک میں اتنا دین سے نا واقف نہ ہوتا کہ ثواب اور عذاب کوبھی نہ سمجھتا! کیونکہ سب کچھ حضور ﷺنے اپنے طور پر عمل کرکے دنیا کو دکھا دیا ہے ان ﷺ کے سوا اور کوئی انسان یہ دعویٰ نہیں کرسکتا؟ لیکن ابھی زیادہ دن نہں گزرے اسلامی جموریہ پاکستان کے ایک شہرمیانوالی سے بی بی سی اور سوشیل میڈیاکے ذریہ سےخبر ملی کہ ایک شخص نے جو کہ الحمدا للہ مسلمان بھی ہے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو پہلے تو جب اسکی پیدائش پر اسے اس کی گود میں رواج کے مطابق دیا گیا تو اس نے بجا ئے پیار کرنے کے انتہائی بےدردی سے فرش پر پٹک دیا لیکن اس کی زندگی ابھی باقی تھی وہ اس وقت مری نہیں؟اور وہ اپنی بیوی پر سخت ناراض ہوا کے اس نے بیٹے کے بجا ئے بیٹی کوجنم کیوں دیا؟ جبکہ اس سے پہلے دونو ں میں بیحد محبت تھی کیونکہ بیوی خالہ زاد بہن بھی تھی ! مسلمانوں میں اپنے ہی خاندان میں شادی کرنا بہترین شادی شمار کی جاتی ہے اور حضور ﷺ نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ الزہرہ ؑ کی شادی اپنے چچا زاد حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے ساتھ کر کے پہلی مثال قائم فرمائی تھی۔ لیکن اس نے اس پر ہی بس نہیں کی سات دن بعد اس نے چھ گولیا،مارکر اپنی بیٹی کی جان لیلی اور وہاں سےفرار ہوگیا؟ جبکہ بعد میں اسے گرفتارکرلیا گیا؟یہ سب کچھ کیوں ہوا اس لیئے کہ وہ پیدائشی مسلمان تو تھا مگر دین کا اسے کوئی علم نہ تھا؟ اگر وہ جانتا ہوتا کہ اسلام میں سب سے حضورﷺ کی سنت کے مطابق باعزت لڑکی ہے ؟ جبکہ لڑکے کی اتنی اہمیت نہیں ہے؟ لڑکے کو باپ کی تعظیم کے لئے رواج کے مطابق کھڑا ہونا پڑتا ہے جبکہ پیغمبر ﷺاسلام اپنی بیٹی کے استقبال کے لئے خود کھڑے ہوتے تھے ،واپسی میں دروازے تک رخصت کرنے تشریف لے جاتے تھے۔ پیغمبر ِ اسلام محمد مصطفی ﷺ نے فر مایاکہ“ جو ایک بیٹی کو اچھی طرح پرورش کریگا وہ قیامت کے دن میرے برابر ایسے کھڑا ہوگا جیسے کہ میریﷺ شہادتک کی انگلی دوسری انگلی کے ساتھ ملحق ہے؟اور جو کوئی کہ تین بیٹوں پرورش کریگا اسکے جنتی ہونے میں کوئی شک نہیں ہے؟ مگر وہاں اسلام کے بجا ئے عہد جہالیت کی رسم و رواج رائج ہیں جس میں لڑکی کی کوئی وقعت ہی نہیں ہے ؟ان کا جہاں بھی بس چلتا ہے اسی کو اپنی بے رحمیوں کا شکار بناتے ہیں وہ ایک عذاب سمجھی جاتی ہے؟ آئے دن لڑکیوں کے قتل ہوتے رہتے ہیں پیدائش سے لیکر بڑھاپے تک کبھی غیرت کے نام پر، کبھی بھائی کی کسی کی بہن کے ساتھ غلطی کے بدلے میں کسی جرگے یا پنچوں کے فیصلے پر؟ اسی لئے اسلام تعلیم پر زور دیتا ہے جہالت پر نہیں؟مگر مسلمان جہالت کو ترجیح دیتے ہیں اسلام کو نہیں؟ کہ وہ اس دین سے واقف ہی نہیں ہیں جس میں ہر مسئلہ کاحل ہے جن کو اپنے اوپر ہادیﷺ اسلام نے عمل کرکے بھی دکھایا ہےا؟ اور مقدس کتاب قرآن میں کہا گیا کہ تمہارے لیئے تمہارے نبی ﷺکے اسوہ حسنہ میں بہترین نمونہ ہے۔ اگر مسلمان اس نمونےﷺ پر عمل کررہے ہوتے تو انہیں ﷺ کی طرح لڑکی کی پیدائش پرخوش ہوتے انہیںﷺ کی طرح دروازے تک چھوڑنے اور استقبال کرنے آتے اور جاتے او مفت میں ثواب کماتے؟ پھر اس قسم کے واقعات مسلم ممالک میں رونما نہیں ہوتے جو کہ دوسرے مذاہب میں لڑکیوں کے ساتھ روا رکھے جاتے ہیں۔ تب یہ واقعہ بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رونما نہیں ہوتا؟ یہ اس وجہ سے ہوا اور وہاں ہوتا آرہاہے کہ وہاں نہ اسلام ہے نہ جمہوریت ہےصرف نام ہے ورنہ جو بھی وہاں جاتا یا کسی اور اسلامی ملک میں جاتا تو اور وہاں حضور ﷺ کے اسوہ پر مسلمانوں کو چلتا ہوا دیکھتا تو واپس آکر بتاتا کہ وہاں لوگ خود بھوکا رہنا پسند کر تے ہیں، مگر مسافروں کو کھانا ضرور کھلاتے ہیں؟ ہمسایوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں؟ وہ واپس آکر یہ نہیں بتاتاکے ٹرین میں داخلے کے دروازے بند کرکے وہاں کے لوگ سوجاتے ہیں تاکہ کوئی اور مسافر اندرداخل نہ ہو سکے اوروہ اسی طر ح ہر قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں؟ وجہ یہ ہے کہ مسلمان اللہ اور سول ﷺ پر جان تو دیتے ہیں؟ مگر ان کے احکامات اور تعلیمات پر کان نہیں دھرتے؟ تاکہ انکا سارا دکھ دلدر دو ہوجائے اور جان دینے کی نوبت ہی نہ آئے؟ اس واقعہ سے ثابت یہ ہوا کہ اصل میں نہ ماننا ان کی فطرت ثانیہ بن چکی ہے۔ یعنی کسی قاعدے قانون پر عمل نہ کرنے کی انکی عادت بن گئی ہے لوگ نہ کسی قانون کے پابند ہیں نہ اس پر عمل کرتے ہیں اور مسلمانوں کی یہ ہی بے عملی ساری دنیا میں اسلام کے کھاتے میں لکھی جاتی ہے؟ اگر ہم اسلام پر عمل کرتے ہوتے تو دنیا ہمیں اور ہمارے ملکوں کو دیکھنے میں وہ آیاکرتی کیونکہ وہ مدینے کی ریاست کی طرح جنت ہوتے جہاں کوئی خیرات لینے والا نہیں ملتا؟ جس میں عہدے لینا اتنی بڑی ذمہ داری سمجھی جاتی تھی کہ کوئی عہدہ لینے کے لیئے تیار نہیں ہوتا تھا بجائے عہدے خرید کر یا ہیر پھیر سے لینے کے؟ اب اگر کوئی وہاں چلا جا ئے تو وہ یہ تاثر لے کر آتا ہے۔ کہ اسلام دین بہت اچھا ہے !مگر اس پر عمل کہیں نہیں ہورہا جوکہ وہاں جاکر کوئی اسے دیکھ لے اور اسے سیکھے؟ کاش ہم ایسے نہ ہوتے؟ تو اسلام کی بدنامی کا باعث نہ بنتے؟ میں یہ نہیں جانتا کہ ہم اللہ سبحانہ تعالیٰ کو قیامت کے دن منہ کس طرح دکھائیں گے؟ بس یہ ہی دعا کر سکتے ہیں اللہ سبحانہ تعالیٰ ہمیں ہدایت دے اور حضور ﷺ اسوہ پر (راستہ پر چلنے توفیق عطا فرمائے) جوکہ بقول حضورﷺ واحد صراط ِ مستقیم ہے( آمین)

SHARE

LEAVE A REPLY