جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ جی ٹوئنٹی گروپ بین الاقوامی سطح پر زیادہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

 ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹٰی سمٹ کے اختتام پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ طور پر مل کر ہی مسائل کا خاتمہ اور ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہ جی ٹوئنٹی کے رکن تحفظ تجارت کے خلاف اور منصفانہ تجارتی پالیسیوں کے لیے پرعزم ہیں۔

اس دو روزہ سرابراہی سمٹ میں انیس ارکان نے پیرس کلائمٹ ڈیل کی بھرپور حمایت کی جبکہ صرف امریکا ہی نے اس کی مخالفت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY