لاہور میں گندے انڈوں کا کاروبارکرنے والی فیکٹری مقفل، 7لاکھ انڈے تلف

0
1918

Published on: 28 Aug 2017

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورمیں انڈوں کا کاروبارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکرکئی لاکھ گندے وٹوٹےہوئےانڈے تلف کرکےفیکٹری کو سیل کردیا ۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ 8 ہزار کلو تیار پاؤڈر کے پیکٹ برآمد کرکے تلف کردیے گئےجبکہ 7 لاکھ گندے اورٹوٹےہوئےانڈے تلف کردیے گئے۔

انہوںنے بتایا کہ فیکٹری میں گندے انڈوں سے زردی اورسفیدی الگ کی جاتی تھی جن سےپاؤڈربناکر بیکریوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔
نورالامین مینگل نے کہا کہ پکڑاگیامال اتنازیادہ تھاکہ تلف کرنےکے لیےسالڈویسٹ کی مددلیناپڑی۔

انہوں نے کہا کہ ناقص پاوڈرخریدکراشیا خوردونوش بنانےوالوں کےخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ گندےانڈےسپلائی کرنےوالی فیکٹریوں کا پتا لگاکرکارروائی بھی کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY