امریکا کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات سے پھر انکار

0
757

امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ایک خاتون ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ وقت کمیونسٹ کوریا کے ساتھ بات چیت کا وقت نہیں ہے۔

اس سے قبل خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ کوئی بھی بات چیت وقت کا ضیاع ہو گی۔

یہ پیش رفت امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے اس تازہ بیان کے بعد پیدا ہونے والی امیدوں کی نفی کرتی ہے،جس میں انہوں نے شمالی کوریا کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں مکالمت پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY