اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں قومی ا سمبلی کی 272نشستیں برقراررکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا بل اسی اجلاس میں منظور کرایاجائےگا ،نئی حلقہ بندیوں میں اسمبلی کی نشستیں نہیں بڑھائی جارہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں توسیع آباد کی بنیاد پر کی جائے گی۔حلقہ بندیوں میں توسیع قومی اسمبلی میں ہوگی، صوبائی اسمبلیوں میں نہیں، حلقہ بندیوں سے متعلق کل تک فیصلہ کرلیا جائے گا۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیم کی جائے گی،جمعرات اورجمعےکےسیشن میں ترمیم کرکےمعاملہ سینیٹ میں بھیجیں گے۔












