کینیڈا میں ہاتھ پائوں سے پیدائشی طور پر محروم لڑکی لنڈسے ہلٹن ویٹ لفٹنگ سمیت کئی کھیلوں میں مہارت حاصل کرکے عزم و ہمت کی نئی مثال بن گئی ہے ۔ کینیڈین خاتون شہری لنڈسے ہلٹن نے اپنی معذوری کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے زندگی کو پرلطف بنانے کے ساتھ ساتھ خود سے زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت پیدا کرلی ہے ۔
عزم و ہمت کی یہ جیتی جاگتی مثال جسمانی اعضا سے محروم لوگوں کے لئے ایک نمونہ ہے ۔ وہ نہ صرف رگبی کی کھلاڑی ہیں بلکہ تیراکی کرنا بھی جانتی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کا کٹھن اور مشکل مشغلہ بھی ان کی وجہِ شہرت ہے ۔
لنڈسے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے کسی جتن سے نہیں گھبراتیں اور روزانہ جمناسٹک کی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو پرفیکٹ ثابت کرنے کی کامیاب کوششیں کرتی ہیں ۔ متاثر کن شخصیت کی حامل کینیڈین خاتون کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا فینز ان کی غیر معمولی ویڈیوز دیکھتے اور شیئر کرتے ہیں ۔
Share This:













