سانحہ آرمی پبلک اسکول پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

0
1055

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 2 ماہ کے اندر واقعے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔

سماعت کے دوران شہید طالب علم کے والد فضل خان کو عدالت سے باہر بھیج دیا گیا، چیف جسٹس نے فضل خان کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY