اصغر خان کیس: نواز شریف، جاوید ہاشمی سمیت 21 افراد کو نوٹس جاری

0
1015

اصغر خان عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف، جاوید ہاشمی سمیت 21 افراد کو نوٹس جاری کر دیا۔ کیس سے متعلقہ آرمی افسران، ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر کابینہ اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY