سلامتی کونسل میں حلب کےبارے میں قرارداد کے مسودے پر اتفاق

0
1181

عالمی سلامتی کونسل میں شامی شہر حلب کے حوالے سے ایک نئی قرارداد کے مسودے پر بظاہر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس قرارداد پر آج پیر کے روز رائے شماری متوقع ہے۔

فرانس کی جانب سے تیار کردہ اس مسودہء قرارداد میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو حلب بھیجنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ اہلکار اس شمالی شامی شہر سے شہری انخلاء کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

اس سے قبل پیش کی گئی قرارداد کو روس ویٹو کرنا چاہتا تھا تاہم نئے مسودے کو ماسکو حکومت نے بھی سراہا ہے۔ دوسری جانب ایک طویل وقفےکے بعد مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY