علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا ٹریلر جاری

0
823

جیو فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹیمنٹ کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا ٹریلر کراچی میں لانچ ہو گیا۔

علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا ٹریلر جاری
تقریب میں فلم کی اسٹار کاسٹ بڑی سج دھج کےساتھ شریک ہوئی۔ طیفا بنےعلی ظفر جو اب تک کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں تاہم یہ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

طیفے کی لیڈنگ لیڈی مایا علی کا بھی بڑے پردے پر یہ ڈیبیو ہے۔

اس موقع پر علی ظفر نے امید کا اظہار کیا کہ فینز ان کی فلم کو پسند کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے حوالے سے وہ بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم سے منسلک تمام افراد کی کوشش تھی کہ ایسی فلم بنائی جائے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا قد بڑھ سکے۔

اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ فلم پر بہت محنت کی گئی ہے اور امید ہے کہ سب کو پسند آئے گی۔

فلم کی کاسٹ میں ورسٹائل اداکار جاوید شیخ، اسلم محمود، نئیر اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔

طیفا ان ٹربل 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY