یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر چار روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، آگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جنگلات کی آگ سے متاثرہ شمالی علاقوں سے 20 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، آگ سے ہلاک ہونے والے ممکنہ طور پر تارکین وطن ہوسکتے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے، آگ سے کئی مکانات اور گاڑیاں جل گئی ہیں جبکہ شدید گرم موسم اور خشک ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY