امریکی صدر ٹرمپ نے جان باس کو افغانستان کے لیے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔ جان باس اس سے قبل ترکی میں امریکی مندوب کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باس کے دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے تجربے کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق جان باس نے گزشتہ ایک دہائی میں امریکی اتحادیوں اور ان کی فوجوں کے لیے سفارتی حوالے سے عراق، شام اور جنوب مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی استحکام کی خاطر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ باس کو سن 2014 میں ترکی میں امریکی سفیر نامزد کیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY