جمیل احمد کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ملازم حسین شیرازی

0
565

منزہ سہام صاحبہ عرصہ چالیس سال سے ادبی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ دوشیزہ و سچی کہانیاں (40 سال سے زائد بلاناغہ شائع ہونے والے رسائل) کے ہزاروں قارئین اور مداح اندرون ملک و بیرون ملک ان کی خدمات کے نہ صرف معترف ہیں بلکہ دل و جان سے ان کی تخلیقی کاوشوں کو اپنانے میں اعزاز سمجھتے ہیں۔
آپ اعلیٰ تعلیم یافتہ معزز اور نامی گرامی خاندان کی چشم و چراغ‘ صحافت کے پُرشکوہ افق پر فائز ہزاروں چاہنے والوں کو اپنے مدلل و تہور آمیز لب و لہجہ‘ قلم کی روانی و جولانی کی بنا پر قابل قدر اساتذہ کرام کی صف اول میں براجمان ہیں۔ ہزاروں کم علم نیم پڑھے لکھے قارئین کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ انہیں پڑھنے لکھنے میں ادب کا شیدائی اور عمدہ لکھیت بنایا۔ آپ اے پی این ایس اور سی پی این ای کی ممبر ہیں ۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قانون ان کے حقوق کی پاسداری نہیں کررہا۔ ان کی فریاد کو نظر انداز کررہا ہے کیپٹن جمیل احمد جو کراچی سے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔ ان کے سابق خاوند تھے ان کے ظلم و ستم کے پیش نظر دس سال قبل عدالت کے ذریعے خلع لی اب ان سے شرعی قانونی ‘ اخلاقی تعلق نہیں لیکن وہ دس سال سے منزہ سہام اور ان کے بچوں کی زندگیوں میں زہرگھول رہا ہے۔ بے وجہ مقدموں میں الجھا رکھا ہے ان کی سوشل اور گھریلو زندگی کو اجیرن بنارکھا ہے قانوناً کوئی رشتہ نہیں ہے بلکہ سرعام اپنی سیاسی پوزیشن کی بنا پر مذاق اڑا رہا ہے محترمہ مذکور نے ہر فورم پر اپنے اوپر ہونے والے ناروا سلوک اور مظالم کا اظہار کیا لیکن افسوس کہ شنوائی نہ ہوئی۔
اگر ان جیسی صاحب بصیرت ‘ حد درجہ متین مدحت و ستائش سے پرے ادبی رسائل کی بانی و سرخیل اور ادبی آبیاری کرنے والی کی داد رسی نہ ہو ان کے حقوق کی پاسداری نہ ہو ۔ تو ملک کے کروڑوں مرد و حضرات کس عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں کس سے انصاف کی توقع رکھیں۔ عدالت عظمیٰ‘ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ ان کے مخالف جمیل احمد سے پوچھ گچھ کی جائے اور ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
ملازم حسین شیرازی

SHARE

LEAVE A REPLY