امریکا کی ایران کے جزائر کیش اور قشم پر بمباری، پاور تنصیبات، کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا

0
1152

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جزائر کیش اور قشم میں امریکا کی جانب سے تازہ بمباری کی گئی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق قشم پاور پلانٹ کے علاقے پر امریکی پروجیکٹائلز سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث بعض پیداواری یونٹس کی سرگرمیاں معطل کرنا پڑ سکتی ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جزیرہ کیش میں پانی اور بجلی کی تنصیبات کے قریب بھی امریکی راکٹ گرے ہیں، امریکی جنگی طیاروں نے جزیرہ کیش کی بندرگاہ پر لنگر انداز کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

کویتی فوج کی فضائی خطرے سے نمٹنے کی تصدیق، مشتبہ اہداف کے خلاف کارروائی جاری
کویتی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج فضائی حدود میں دشمن کی جانب سے ممکنہ حملوں کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں۔

وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی حدود میں موجود مشتبہ اہداف کے خلاف کارروائی جاری ہے تاکہ ملکی فضائی حدود اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

کویتی فوج نے فضائی خطرے سے نمٹنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور دفاعی اقدامات مؤثر انداز میں جاری ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY