وزیراعظم ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنائیں گے

0
1020

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو ایک اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ جبکہ پنجاب ہاؤس مری کو ٹورسٹ کمپلیکس بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مزید بتایا کہ راولپنڈی پنجاب ہاؤس اور گورنر ہاؤس کی عمارت کو تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور کو میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا،گورنرہاؤس کے پارک کو عوام کے لیے کھولا جائے گا، چنبہ ہاؤس کو گورنر آفس میں تبدیل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے گورنر ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، حکومت کے ساتھ مل کر گورنر ہاؤس کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شفقت محمودنے بتایا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس مال روڈ میں فائیو اسٹار ہوٹل بنایا جائے گا، جبکہ گورنر ہاؤس بلوچستان کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا کو بھی میوزم بنا دیا جائے گا، ایوان صدر سے متعلق فیصلے دوسرے مرحلے میں کیے جائیں گے۔

شفقت محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو اعلیٰ درجے کا ریزورٹ بنا دیا جا ئے گا، باقی دیگر اہم سرکاری عمارتوں سے متعلق بھی جلد فیصلے کیے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY