نعت؛ صدیوں سے دِل دِل پہ ہے ، مولا حکومت آپﷺ کی
مدح نگار: سَیّد عارف معین بَلّے
[اس نعت شریف میں نبی ء رحمت صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے امتیازی اوصاف ِ حمیدہ اور محاسن ِ جمیلہ کوموضوع بنایا گیا ہے۔ قرآن و احادیث ِ نبوی صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کی روشنی میں آپ کو اس نعت کے ہرشعر میں حضور علیہ الصلواۃ والسلام کےکسی امتیازی وصف ہی کی جھلک نظر آئے گی ۔]
{ادارہ}
نعت؛ صدیوں سے دِل دِل پہ ہے ، مولا حکومت آپﷺ کی
مدح نگار:سَیّد عارف معین بَلّے
ہے اِدھر رحمت ، اُدھرمولا شفاعت آپ ﷺ کی
دین و دُنیا میں مُسلّم ہے قیادت آپﷺ کی
اِک مہینے کی مسافت تک ہے سطوت آپ ﷺکی
صدیوں سے دِل دِل پہ ہے ،مولا حکومت آپﷺ کی
ہے درود ِ پاک لب پہ ،دل میں چاہت آپ ﷺکی
زندگی کیا ہے ؟ محبّت ہی محبّت آپ ﷺکی
کرتی ہے دل کی زباں یوں بھی تلاوت آپﷺ کی
جب کھلا قرآں تو دیکھی ہم نے صورت آپﷺ کی
بھیجتا ہے آپ پر خود رب ِ عزو جَلّ درود
شان ہے سب سے الگ ناز ِ مشیّت آپ ﷺ کی
نبیوں نے آکر دکھائے ہیں محاسن آپﷺ کے
جھلکیاں تھیں وہ،بتاتی ہے یہ سیرت آپﷺ کی
وہ تھا اِک مخفی خزانہ ،کُھل گیا یہ راز بھی
رب کو پہچانا گیا،جب دیکھی صورت آپﷺ کی
ربّ ِ عِزو جَل کے دل کی دھڑکنیں کہنے لگیں
دین کی جاں، روح ِ ایماں ہے محبّت آپ ﷺ کی
آپﷺ وہ سورج کبھی جو ڈوب ہی سکتا نہیں
دل کو گرماتی ہے ایمانی حرارت آپﷺ کی
سارے انسانوں کی خاطر بن کے آئے تھے رسول
سب جہانوں پرمِرے مولاہے رحمت آپﷺ کی
حُسن یوسف کا بکا، پر آپﷺ تو انمول ہیں
دوجہانوں سے ہے بڑھ کر قدرو قیمت آپﷺ کی
آپ ﷺنےدیدار رب کا کرلیا اسریٰ کی شب
انبیاء و مرسلیں نے کی زیارت آپ ﷺ کی
آنکھیں سو جاتی تھیں،دل پر آپﷺ کا سوتا نہ تھا
دنیا والوں سے الگ تھی اِستراحت آپ ﷺ کی
سرپہ ہےبادل کاٹکڑا ،جسمکا سایہ نہیں
یہ نشانی ہے نبوت کی یا نُدرت آپﷺ کی
اُس کی مرضی جس کو چاہے،جتنا علم ِ غیب دے
کم نہیں ہے یہ بھی دولت ،شہر ِ حکمت آپﷺ کی
ہے اگر رب سے محبت پیروی میری کرو
نقش دل پر ہوگئی ،ہے کیا نصیحت آپﷺکی؟
آپﷺ کی ہر بات میں معنوں کی ہے اِک کائنات
دیکھ کرحیراں ہے دنیا جامعیت آپ ﷺ کی
کُنجیاں سارے خزائن کی عطا کردی گئیں
دوجہاں میں جتنی بھی ہے،ساری دولت آپﷺ کی
حشر میں سب پر کُھلیں گے معنی ء خیرالامم
جائے گی جنّت میں مولا ساری امت آپ ﷺ کی
دیکھئے قرآن و سنت دونوں ہم آہنگ ہیں
ایک ہے مولا شریعت اور طریقت آپﷺ کی
قدر کی شب اُتراہے قرآں پہ قرآن ِ حکیم
رنگ لائی غار میں مولا سکونت آپ ﷺکی
گود میں لائے تھے جب دادا دِکھانے کو حرم
کعبے نے خود سرجھکا کر،کی زیارت آپﷺ کی
تجربوں میں پڑ گئے ہم جاننے کے باوجود
ہے مثالی پہلی اسلامی ریاست آپﷺ کی
سرپرست ِ ہردوعالم کون ہے؟ دُرّ ِ یتیم
اللہ اللہ ،سب جہانوں پر ہے رحمت آپﷺ کی
آپ ﷺ کی خاطر بنی ساری زمیں مسجد حضور
رہتی دنیا تک یقیناً ہے حکومت آپﷺ کی
تاقیامت ہوگا کیا کچھ ؟کھول کر سب رکھ دیا
اللہ اللہ کیا نظر ہے ؟ کیا بصیرت آپﷺ کی
جنتّی چالیس مردوں کی تھی قوت آپ ﷺمیں
چار ہزار افراد سے بڑھ کر تھی طاقت آپﷺ کی
فرش پر بھی عرش کی آہٹ کوسُن لیتے ہیں آپ
پوچھتے کیاہو کہ تھی کیسی سماعت آپﷺ کی؟
پیٹھ پیچھے بھی دکھائی دے رہا ہے آپﷺ کو
اللہ اللہ ہے بصیرت زا بصارت آپﷺکی
مرحبا ، اقوام ِعالم کے محمد ﷺہیں رسول
رہنی ہےدنیایہ جب تک ، ہے رسالت آپﷺ کی
آپﷺ اُمّی ہوکے بھی ہیں صاحب ِ اُمّ الکتاب
مان لی اہل ِ عرب نے بھی فصاحت آپ ﷺ کی
آپﷺ پر رب نے کیا، مال ِ غنیمت کو حلال
انبیاء پر ایک یہ بھی ہے فضیلت آپ ﷺ کی
روز ِ محشر ہرتعلق ٹوٹ جائے گا مگر
سچ ہے یہ باقی رہے گی، صرف نسبت آپﷺ کی
اتباع ِ سرور ِ کونینﷺ ہے دین ِ مبیں
ہوگئی اللہ کی ،جب کی اطاعت آپﷺ کی
آگے آگے ہوگی سب سے اُمّت ِختم الُرسل
شان ہوگی دیدنی روز ِ قیامت آپﷺ کی
اُس کے پہلو میں بھی اِک جنت کاٹکڑا رکھ دیا
تھی مدینے میں جہاں مولا اقامت آپ ﷺکی
سورہء کوثر گواہی دے رہی ہے آج بھی
ہوگی جملہ انبیاء سے دُگنی امت آپ ﷺکی
دو مہینے ہوگئے ہیں گھر کا چولہا سرد ہے
فقرو فاقے میں بھی کم ہے کب؟ سخاوت آپﷺ کی
صرف مولا آپﷺ ہی کو زیب دے صوم ِوصال
روزوں میں کرتا ہے بے شک رب ضیافت آپ ﷺکی
“بُوالارامل” کا ہے،بے شک بیوگاں کے سر پہ ہاتھ
مشکلوں میں کام آجانا ہے عادت آپ ﷺکی
ہے اُسی کے ذمے قرآں کی نگہبانی حضورﷺ
جس نے کی ہے عمر بھر مولا حفاظت آپﷺکی
مرحبا تخلیق ِ آدم سے بھی تھے پہلے حضورﷺ
جانتا ہے رب مِرا،مولا قدامت آپﷺ کی
وہ گزرجاتے جہاں سےبھی ،مہک اُٹھتی فضا
مشک و عنبر سے بہت بڑھ کے تھی نکہت آپﷺ کی
امن سے برپا کیا ہے آپ ﷺنے اِک انقلاب
ساری دنیا اس لئے کرتی ہے مِدحت آپﷺ کی
مرحبا بدلاہے قبلہ دنیا بھر کا آپ ﷺنے
آرہی ہے دنیا بھر کے کام سیرت آپﷺ کی
سب سے پہلے آپﷺہی جنت میں جائیں گے حضور
مرحبا، صّل علی ٰ مولا، ہے جنّت آپ ﷺکی
یا شفیع المذنبیںﷺ ، یا رحمۃ للعالمیںﷺ
آخرت میں کام آئے گی شفاعت آپﷺ کی
ہاتھوں کوباندھے کھڑے ہیں انبیاء و مرسلیں
مسجد ِ اقصیٰ نے دیکھی ہے امامت آپ ﷺ کی
چاند تارے آپﷺ کے رستے میں سب بِچھ بِچھ گئے
اسری ٰ کی شب رب نے خود کی ہے ضیافت آپ ﷺ کی
پلٹا ہے مغرب سے سورج، چاند دو ٹکڑے ہوا
کارفرماہے ،بس انگشت ِ شہادت آپ ﷺ کی
رکھ دیا رب نے بدل کر قبلہ دوران ِ نماز
دل میں ہے اللہ کے کتنی محبت آپﷺ کی
عہدہے نبیوں کاجب ہوگا محمدﷺ کا ظہور
لانا ہے ایمان ، پھر کرنی ہے نصرت آپﷺ کی
جن پہاڑوں نے قدم چومے، ہوئے وہ سرفراز
اللہ ُ اکبر، ہے رفعت بخش نسبت آپ ﷺ کی
تھام کر دو چیزوں کو رکھنا ،بھٹک سکتے نہیں
جاں فزا ہے ہادی ء عالم ہدایت آپﷺ کی
غورسے دیکھوتو قرآں ،نعتوں کا دیوان ہے
اللہ اللہ ہے لب ِ یزداں پہ مِدحت آپ ﷺ کی
رب کو پہچانا جہاں نے آپ ﷺ ہی کے نور سے
مظہر ِ شان ِ الہیٰ شخصیّت ہےآپ ﷺ کی
ہوگئے دنیا سے رخصت، پھر بھی زندہ ہیں حضورﷺ
ہرزمانے کیلئے بے شک رسالت آپ ﷺ کی
ہے قیام اللیل سے پیروں پہ مولا ﷺ کے وَرَم
المزمّل مرحبا ،کملی ہے خِلعت آپﷺ کی
ایسا کوئی اور ہو تو نام بتلا دو مجھے
مان لی سب دشمنوں نے بھی صداقت آپﷺ کی
مرحبا عرش ِ بریں ہے آپﷺ کے قدموں تلے
پست ہیں ہفت آسماں،مولا یہ رفعت آپﷺ کی
اینٹ کے تکیے پہ تکیہ کررکھا ہے آپﷺ نے
فقر پر ہے فخر، ہے ایمان دولت آپﷺ کی
ہیں فرشتوں کے بھی لشکر پیچھے پیچھے آپﷺ کے
فرش پر ہے عرش ساماں جاہ و حشمت آپ ﷺ کی
بند ہے باب ِ نبوت آپ ﷺکے آنے کے بعد
تاج ِ ختم المرسلیں مولا ہے زینت آپﷺ کی
نقش ِ اول آپﷺ مولا، حرف ِ آخر آپ ﷺ ہیں
نبیوں میں ہے یہ جداگانہ فضیلت آپ ﷺ کی
ساری مخلوقات سے بالا و برتر آپﷺ ہیں
دین و دنیا میں خدا کے بعد عزت آپ ﷺ کی
آپﷺ پرلائے ہیں ایماں انبیاء و مرسلیں
حسب ِ میثاق ِ نبوت ، کی ہے نصرت آپﷺ کی
بولتا قرآن ہیں یہ، صاحب ِ خُلق ِ عظیم
مرحبا صّل ِ علی ٰ ،بے مثل سیرت آپﷺ کی
تخت ہے نَے تاج ،پر سرتاج ِ دوعالم ہیں آپﷺ
مرحبا ،ہردو جہاں پر ہے حکومت آپﷺ کی
کلمہ ہو، خطبہ ہو،چاہے ہوں نمازیں یا اذاں
ذکر رب کے ساتھ ہردَم ،ہےیہ عظمت آپ ﷺ کی
آپ ﷺ کے روضے پہ دے کر حاضری میرے حضور
اب میں کہہ سکتاہوں ،میں نے کی زیارت آپﷺ کی
سرجھکارکھا ہے مکّہ فتح کرلینے کے بعد
مولاعفو و درگزربے شک ہے عادت آپﷺ کی
آپﷺ ہی کے ہاتھ میں ہوگا لوائے حمد بھی
کنجی ء ابواب ِ جنت ہے شفاعت آپ ﷺکی
دشمنوں کی بھی نظر میں آپﷺ صادق اور امیں
آفریں صد آفریں مولا صداقت آپﷺ کی
ہم اگر چاہیں محبّت بھی خدا ہم سے کرے
کچھ نہیں، کافی ہےبس مولا اطاعت آپ ﷺکی
انبیاء روشن ستارے ،آپﷺ ہیں ماہ ِ تمام
فخرِآدم۔ دِی ہے عیسیٰ نے بشارت آپﷺ کی
بھیجتا ہے رب درود ِ پاک ہردم آپﷺ پر
اِس عمل سے ہم طلب کرتے ہیں رحمت آپﷺ کی
حاضری روضے پہ دے کےروبرو ہیں آپ ﷺکے
ہوگئی حاصل ہمیں بھی مولا صحبت آپﷺ کی
جان، مال ،اولاد کیا ؟ ہے آپﷺ پر سب کچھ نثار
زندگی کیا ہے؟ محبّت ہی محبّت آپﷺ کی
آپ ﷺ نےدیدار رب کا کرلیا اسریٰ کی شب
انبیاء و مرسلیں نے کی زیارت آپ ﷺ کی
آنکھیں سو جاتی تھیں،دل پر آپﷺ کا سوتا نہ تھا
دنیا والوں سے الگ تھی اِستراحت آپﷺ کی
سارے انسانوں کی خاطر بن کے آئے تھے رسولﷺ
سب جہانوں کیلئے بے شک ہے رحمت آپ ﷺ کی
ہے اگر رب سے محبت پیروی میری کرو
نقش دل پر ہوگئی ،ہے کیا نصیحت آپ ﷺکی
آپ ﷺکی ہر بات میں معنوں کی ہے اِک کائنات
دیکھ کرحیراں ہے دنیا جامعیت آپﷺ کی
دیکھئے قرآن و سنت دونوں ہم آہنگ ہیں
ایک ہے مولا شریعت اور طریقت آپ ﷺکی
وہ تھا اِک مخفی خزانہ ،کُھل گیا یہ راز بھی
رب کو پہچانا گیا،جب دیکھی صورت آپﷺ کی
قدر کی شب اُتراہے قرآں پہ قرآن ِ حکیم
رنگ لائی غار میں مولا سکونت آپﷺ کی
گود میں لائے تھے جب دادا دِکھانے کو حرم
کعبے نے خود سرجھکا کر،کی زیارت آپ ﷺکی
تجربوں میں پڑ گئے ہم جاننے کے باوجود
ہے مثالی پہلی اسلامی ریاست آپﷺ کی
سرپرست ِ ہردوعالم کون ہے؟ دُرّ ِ یتیم
اللہ اللہ ،سب جہانوں پر ہے رحمت آپﷺ کی
آپ ﷺکی خاطر بنی ساری زمیں مسجد حضور
رہتی دنیا تک یقیناً ہے حکومت آپ ﷺکی
جنتّی چالیس مردوں کی تھی قوت آپﷺ میں
چار ہزار افراد سے بڑھ کر تھی طاقت آپﷺ کی
فرش پر بھی عرش کی آہٹ کوسُن لیتے ہیں آپﷺ
پوچھتے کیاہو کہ تھی کیسی سماعت آپ ﷺکی
پیٹھ پیچھے بھی دکھائی دے رہا ہے آپ ﷺکو
اللہ اللہ ہے بصیرت زا بصارت آپﷺ کی
مرحبا اقوام ِعالم کے محمدﷺ ہیں رسول
رہنی ہےدنیایہ جب تک ، ہے رسالت آپﷺ کی
آپﷺ امّی ہوکے بھی ہیں صاحب ِ امّ الکتاب
مان لی اہل ِ عرب نے بھی فصاحت آپ کی
روز ِ محشر ہرتعلق ٹوٹ جائے گا مگر
سچ ہے یہ باقی رہے گی، صرف نسبت آپﷺ کی
اتباع ِ سرور ِ کونین ﷺہے دین ِ مبیں
ہوگئی اللہ کی بھی،جب کی اطاعت آپ ﷺ کی
آگے آگے ہوگی سب سے امّت ِ ختم الرُسل
شان ہوگی دیدنی روز ِ قیامت آپﷺ کی
اُس کے پہلو میں بھی اِک جنت کا ٹکڑا رکھ دیا
تھی مدینے میں جہاں مولا اقامت آپﷺ کی
سورہء کوثر گواہی دے رہی ہے آج بھی
ہوگی جملہ انبیاء سے دُگنی امت آپ ﷺکی
دو مہینے ہوگئے ہیں گھر کا چولہا سرد ہے
فقرو فاقے میں بھی کم ہے کب سخاوت آپﷺ کی؟
صرف مولا آپ ﷺہی کو زیب دے صوم ِوصال
روزوں میں کرتا ہے بے شک رب ضیافت آپ ﷺکی
“بوالارامل” کا ہے بے شک بیوگاں کے سر پہ ہاتھ
مشکلوں میں کام آجانا ہے عادت آپ ﷺکی
ہے اُسی کے ذمے قرآں کی نگہبانی حضورﷺ
جس نے کی ہے عمر بھر مولا حفاظت آپ ﷺکی
مرحبا تخلیق ِ آدم سے بھی تھے پہلے حضور
جانتا ہے رب ہی بس مولا قدامت آپ ﷺکی
وہ گزرجاتے جہاں سےبھی ،مہک اٹھتی فضا
مشک و عنبر سے بہت بڑھ کے تھی نکہت آپ ﷺکی
امن سے برپا کیا ہے آپﷺ نے اِک انقلاب
ساری دنیا اس لئے کرتی ہے مِدحت آپﷺکی
مرحبا بدلاہے قبلہ دنیا بھر کا آپﷺ نے
آرہی ہے دنیا بھر کے کام سیرت آپﷺ کی
سب سے پہلے آپﷺ ہی جنت میں جائیں گے حضور
مرحبا صّل علی ٰ مولا ہے جنّت آپ ﷺکی
یا شفیع المذنبیںﷺ ، یا رحمۃ للعالمیںﷺ
آخرت میں کام آئے گی شفاعت آپ ﷺکی
ہاتھوں کوباندھے کھڑے ہیں انبیاء و مرسلیں
مسجد ِ اقصیٰ نے دیکھی ہے امامت آپﷺ کی
چاند تارے آپ کے رستے میں سب بچھ بچھ گئے
اسری ٰ کی شب رب نے خود کی ہے ضیافت آپ ﷺکی
پلٹا ہے مغرب سے سورج، چاند دو ٹکڑے ہوا
کارفرماہے ،بس انگشت ِ شہادت آپ ﷺکی
رکھ دیا رب نے بدل کر قبلہ دوران ِ نماز
دل میں ہے اللہ کے کتنی محبت آپ ﷺکی
عہدہے نبیوں کاجب ہوگا محمدﷺ کا ظہور
لانا ہے ایمان ، پھر کرنی ہے نصرت آپﷺ کی
جن پہاڑوں نے قدم چومے، ہوئے وہ سرفراز
اللہ ُ اکبر ، ہے رفعت بخش نسبت آپﷺ کی
تھام کر دو چیزوں کو رکھنا ،بھٹک سکتے نہیں
جاں فزا ہے ہادی ء عالم ہدایت آپﷺ کی
غورسے دیکھوتو قرآں ،نعتوں کا دیوان ہے
اللہ اللہ ہے لب ِ یزداں پہ مِدحت آپ ﷺکی
رب کو پہچانا جہاں نے آپﷺ ہی کے نور سے
مظہر ِ شان ِ الہیٰ شخصیّت ہےآپ ﷺکی
ہوگئے دنیا سے رخصت، پھر بھی زندہ ہیں حضور
ہرزمانے کیلئے ہے،جب رسالت آپﷺ کی
ہے قیام اللیل سے پیروں پہ مولا ﷺکے وَرَم
المزمّل مرحبا ،کملی ہے خلعت آپﷺکی
ایسا کوئی اور ہو تو نام بتلا دو مجھے
مان لی سب دشمنوں نے بھی صداقت آپﷺکی
مرحبا عرش ِ بریں ہے آپﷺ کے قدموں تلے
پست ہیں ہفت آسماں،مولا یہ رفعت آپﷺ کی
اینٹ کے تکیے پہ تکیہ کررکھا ہے آپﷺنے
فقر پر ہے فخر، ہے ایمان دولت آپ ﷺکی
بند ہے باب ِ نبوت آپﷺ کے آنے کے بعد
تاج ِ ختم المرسلیں مولا ہے زینت آپﷺ کی
نقش ِ اول آپ مولا، حرف ِ آخر آپ ﷺہیں
نبیوں میں ہے یہ جداگانہ فضیلت آپ ﷺکی
ساری مخلوقات سے بالا و برتر آپﷺ ہیں
دین و دنیا میں خدا کے بعد عزت آپ ﷺکی
آپﷺ پرلائے ہیں ایماں انبیاء و مرسلیں
حسب ِ میثاق ِ نبوت ، کی ہے نصرت آپﷺ کی
حُسن ِ یوسف بِک گیا، پر آپ تو انمول ہیں
دوجہانوں سے ہے بڑھ کر قدرو قیمت آپﷺ کی
بولتا قرآن ہیں یہ، صاحب ِ ﷺخُلق ِ عظیم
مرحبا صّل ِ علی ٰ ،بے مثل سیرت آپﷺ کی
نعت؛ صدیوں سے دِل دِل پہ ہے ،مولا حکومت آپﷺ کی
مدح نگار: سَیّد عارف معین بَلّے













