وزیر اطلاعات کیلئے چند گزارشات ۔ محمد شکیل

0
774

۔
مجھے نہیں پتہ آپ کیونکر ریڈیو پاکستان کے جانی دشمن بن گئے ہیں ۔۔۔آپکو کس ذہین نے کہہ دیا کہ ریڈیو کا دور ختم ہوگیا اور اب یہ قصہ پارینہ ہوگیا ہے کیونکہ مملکت خداداد بہت ترقی یافتہ ہوگئی ہے۔۔۔تو آئیے آپ کے سامنے کچھ باتیں رکھتا ہوں تاکہ آپ کو ریڈیو کی قدروقیمت کا احساس ہو۔۔۔
1۔امریکہ اور یورپ سے زیادہ کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں مگر وہاں کیونکر آج بھی ریڈیو اسٹیشن زیادہ ہیں اور منافع بخش بھی ہیں؟ ؟؟
2۔وہ ملک بتائیں جس میں سرکاری ریڈیو اسٹیشن نہ ہوں۔
3۔کیا آپکو پتہ ہے ریڈیو کو پوری استعداد سے چلایا جائے تو اس کی نشریات نہ صرف سو فیصد پاکستان تک پہنچتی ہیں بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی کئی سو کلومیٹر تک اندر جاتی ہیں جو کہ پاکستان کے مثبت پروپیگینڈا کیلئے فائدہ مند ہے۔۔
3۔جبکہ اس کی نسبت پی ٹی وی کی نشریاتی لہریں پاکستان کا کُل 80 فیصد رقبہ تک جاتی ہیں جبکہ پڑوسی ممالک میں صرف مخصوص مقامات پر نہایت کم پہنچ پاتی ہیں ۔۔جبکہ کیبل ٹی وی تو صرف پاکستان کی 40 فیصد عوام کی پہنچ میں ہے۔
4۔ریڈیو پاکستان کا پاکستان بننے کے دوران بھی ایک کردار رہا ہے یہ پاکستان کے ماضی کا روشن باب ہے۔اسی ریڈیو پاکستان سے ہی صبح آزادی کا اعلان ہوا تھا ۔
5۔آپ نے بیان دیا کہ نیا زمانہ ہے اب ریڈیو ٹرانسمیٹرز کی کوئی ضرورت نہیں اب انٹرنیٹ کا دور دورہ ہے تو سنئیے۔
6۔پاکستان میں کُل آبادی کا صرف 56 فیصد وہ لوگ ہیں جو صرف لکھنا پڑھنا جانتے ہیں ۔کیا وہ اتنے قابل ہیں کہ انگریزی زبان میں انٹرنیٹ کو استعمال کرسکیں؟؟؟
7۔جبکہ 2 جی موبائل سروس ابھی تک پاکستان کے 30 فیصد علاقوں میں دستیاب نہیں تو 3 جی یا 4 جی کیونکر ہوگی۔جبکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں پاکستان میں انٹرنیٹ 3جی سے کم پر نہیں چلتا۔۔
8۔یہ بات یاد رکھیں کسی بھی قسم کی قدرتی آفات ،حالت جنگ میں یا کوئی اور ہنگامی حالات میں رابطے اور نشریات کے تمام وسائل مسدود ہوجاتے ہیں یا پھر ناکارہ ہوجاتے ہیں مگر ریڈیو وہ واحد ذریعہ ہے جو کہ کبھی مسدود نہیں ہوسکتا حتی کہ ایٹمی جنگ میں بھی اس کی ریکوری دوسرے تمام ذرائع سے آسان ہے۔۔۔
یہ آخری نقطہ میرے پہلے نقطے کا جواب بھی ہے جو شائد آپ کی سمجھ میں نہ آیا ہو ۔مگر امید ہے اب سمجھ میں آچکا ہوگا۔۔۔تو براہ کرم آپ اپنی حکومت کو کفایت شعار ضرور بنائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں مگر مملکت خداد کی اساس پر کاری ضرب مت لگائیں شکریہ۔۔
(محمد شکیل اسٹیشن ڈائرکٹر آزاد کشمیر ریڈیو میرپور
چیرمین آل پاکستان پی بی سی آفیسرز ایسوسی ایشن )

SHARE

LEAVE A REPLY