خالد بقا کو آج جمعرات کومجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

0
150

لندن .سید کوثر کاظمی ۔پی ائی اے کے طیارے سے گرفتار خالد بقا کو آج جمعرات کو ہائی بری کارنر کورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا .

خالد بقا کی گرفتاری کے لیے پی ائی کے طیارے کا رخ لندن ہیتھروو ائیرپورٹ سے ستانسٹیڈ ائیرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا تھا اور برطانیہ ایئر فورس کے طیاروں نے پی ائی اے کے جہاز کو اپنے حصار میں لے لیا تھا .

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا اب بھی یہی کہنا ہے کے خالد بقا کو لندن ہیتھروو ائیرپورٹ پر گرفتار کیا جانا تھا لیکن طیارے میں بم کی نامعلوم کال پر رخ موڑا گیا تھا جس کا خالد بقا کی گرفتاری سے کوئی لینا دینا نہیں

کس وقت خالد بقا کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا حتمی وقت معلوم نہیں تاہم کورٹ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہے .

SHARE

LEAVE A REPLY