پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا ہے کہ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا ،مکمل ویڈیو ملنے پر ہی تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں ۔
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل معاملے پر پی سی بی نے عرب میڈیا کی مکمل ویڈیو طلب کرلی ۔
عمراکمل نے دبئی کے ہوٹل میں بھارتی سٹے باز انیل منور کے ساتھیوں سے بیگ کیوں لیا؟کیا پاکستانی بیٹسمین وہ بیگ اپنے ساتھ لے کر گئے ؟
ان سوالات کی تحقیقات کےلئے پی سی بی نے چینل انتظامیہ سے مکمل ویڈیو مانگ لی ہے ۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اسکینڈل میں اپنے کسی بھی کرکٹر کے ملوث ہونے سے انکارکیا ۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز نے بھی اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر تمام معلومات آئی سی سی کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
عرب ٹی وی نے دستاویزی ثبوت کے دعویٰ کے ساتھ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2011-12 کے دوران 15 انٹرنیشنل میچوں میں اسپاٹ فکسنگ کی نشاندہی کی گئی ۔












