وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،مقدمہ عدالتوں میں رہا،مقدمہ تفتیش کے مراحل میں رہا اورٹرائل کےعمل سے بھی گزرا،پھر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا قانون میں آپ کو اپنے عمل کا جوابدہ ہونا پڑتا ہے، ایسا شخص جو عدالت میں مجرم ثابت ہو چکا ہو اسے گرفتار ہونا ہی ہے۔












