نیوزی لینڈ کے وسطی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے،زلزلےکے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،برطانوی شاہی جوڑا ہیری اور میگھن بھی ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہیں، حکام کے مطابق آکلینڈ میں ایک ایونٹ میں شریک شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن محفوظ ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ویلنگٹن سے شمال مشرق میں 207 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے فوری طور پر ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

زلزلے کے باعث نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کی کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل کرنی پڑی۔

نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سونامی کا خطرہ ہے، نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں زلزلے کے کم شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY