نیوز ایجنسی اعماق نے رپورٹ کیا ہے کہ نائجیریا میں چالیس فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ’اسلامک اسٹیٹ‘ ہے۔ جہادی تنظیم نے ہلاکتوں کی ذمہ داری کا بیان عماق نیوز ایجنسی کی توسط سے جاری کیا ہے۔

ان فوجیوں کی ہلاکت افریقی ملک نائیجیریا کے ریاست بورنو کے دو مقام پر منگل تیس جولائی کو کیے گئے حملوں میں ہوئی۔ پندرہ فوجی باگا ملٹری پوسٹ پر مارے گئے جب کہ پچیس بنی شیخ کے قصبے میں فوجی بیرکوں پر کیے اچانک حملے میں ہلاک ہوئے۔

گزشتہ ویک اینڈ پر بورنو ریاست میں ایک جنازے میں شریک افراد پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم پینسٹھ شہری مارے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY