جاپانی شہزادی کی عام شہری سے شادی

0
672

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 28 سالہ جاپانی شہزادی ایاکو نے 32 سالہ عام شہری کی موریا سے شادی کرلی ۔

اس سے قبل انہیں اپنے شاہی اعزاز سے دستبردار ہونا پڑا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی شہزادی آیاکو نے شاہی خاندان کے قوانین کے تحت عام شہری سے شادی کرنے کے لیے ’شہزادی‘ کے مرتبے سے دستبردار ہوگئیں۔

شاہی اصول کے مطابق اگر شہزادی شاہی خاندان میں شادی کرے گی تو وہ شہزادی ہی رہے گی لیکن کسی عام شخص سے شادی کی صورت میں اس سے تاج لے لیا جاتا ہے۔

موریا کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شہزادی ایاکو کو عام زندگی گزارنے میں ضرور مدد کریں گے، وہ ان کا زندگی بھر ساتھ دیں گےجبکہ ایاکو کا کہنا تھا کہ وہ اس شادی سے بہت خوش ہیں۔

28 سالہ شہزادی نے اپنے جیون ساتھی کے لیے موریا کیو کو چنا جو ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ موریا کیو اور آیاکو کی ملاقات دسمبر 2016 میں ہوئی تھی اور رواں برس جولائی میں دونوں نے منگنی کی تھی۔

واضح رہے کہ شہزادی آیاکو کی بہن نے بھی شاہی خاندان سے باہر شادی کی تھی اس طرح مزید دو شہزادیوں کی کمی کے بعد شاہی خاندان کے ارکان کی تعداد 17 ہوگئی ہے جن میں سے 12 خواتین ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY