اطلاعات کے مطابق حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک لبیک کا معاہدہ ہو گیا جسکے نتیجے میں ملک بھر سے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تحریک لبیک کے رہنماؤں علامہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری نے چیئرنگ کراس لاہور میں پریس کانفرنس کی اور معاہدے کی تفصیلات کے ساتھ احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔
بے شک یہ ایک اچھا اقدام ہے اور ملک کسی بڑی تباہی سے بچ گیا ہے لیکن کیا اس طرح سے حکومت اور باقی سیاسی جماعتوں نے تحریک لبیک اور گالی کے بغیر بات نہ کرنے والے خود ساختہ عالم دین کوبہت بڑی طاقت تسلیم نہیں کر لیا ہے جو مستقبل میں یقینی طور پر ایک بہت بڑا عفریت ثابت ہو گی اور شاید ہی کوئی ان شدت پسندوں اور بے عمل مسلمانوں سے جان چھڑوا سکے
فوج کے سربراہ، سپریم کورٹ کے تین ججوں اور عمران خان کو جو دھمکیاں دی گئیں گالیاں دی گئیں لوگوں کو انہیں قتل کرنے کا کہہ کر جنت کمانے کی جو ترغیب دی گئی کیا وہ سب ختم ہو گیا۔ اس پر کوئی کاروائی نہیں ہو گی؟
کیا حکومت نے دوسرے متعدد دھڑوں کے لیئے دباو ڈالنے کا راستہ نہیں کھول دیا؟
صفدر ھمدانی














This was a right time to crush such Mailvi, only a pact was not commendable. At the end of the government, it was a time-pass. I do not feel satisfied at my end. May Almighty Allah bless Pakistan.