فرانس کے صدر کا اسلام کے خلاف ایک بیان ان کے گلے پڑ گیا

0
462

فرانس کے صدر اولاندے کا اسلام کے خلاف ایک بیان ان کے گلے پڑ گیا، اولاندے کے بیان پر صدارتی انتخاب کے موقع ان کی پارٹی میں تقسیم کا خدشہ ہے۔

پیرس پر ہونے والے حملوں کے بارے میں شائع ہونے والی ایک کتاب میں فرانس کے صدر اولاندے کا ایک اقتباس شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ہمیں اسلام سے مسائل ہیں اور اس بارے میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ اسلام اس حوالے سے مسئلہ نہیں ہے کہ وہ کوئی خطرناک مذہب ہے بلکہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اسلام کو فرانس کا سرکاری مذہب بنانے کی بات ہوتی ہے‘‘

ان کے اس بیان کے بارے میں کتاب کے دونوں مصنفین کا کہنا ہےکہ ایک صدر کو اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے ۔

فرانس کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہےکہ اولاندے گذشتہ ساٹھ برسوں کے سب سے غیر مقبول صدر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY