میڈیکل چیک اپ کا معاملہ، شہباز شریف کا اسلام آباد میں مزید قیام کا فیصلہ

0
678

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیکل چیک اپ کے معاملے کی وجہ سے اسلام آباد میں ہی مزید قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے، اپوزیشن لیڈر کل پمز ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔ میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔

پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ شہباز شریف کے مختلف ٹیسٹوں کا جائزہ بھی لے گا۔ کمر میں درد کے باعث اپوزیشن لیڈر کی فزیو تھراپی بھی کی جائے گی جبکہ دانتوں سے متعلق ہونے والے ٹیسٹوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

شہباز شریف نے پیر کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔ ان کے پی اے سی اجلاس کے لئے نئے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY