یہ کسی بھی زاویے سے اہم نہیں ہے

0
1008

یہ کسی بھی زاویے سے اہم نہیں ہے ۔ ۔ ۔
کہ دنیا میں سے جو شے آپ کو پسند آئے وہ آپ کو میسر بھی آئے ۔ ۔ ۔ کہ زندگی میں آپ جو چاہیں وہ پا لیں ۔ ۔ ۔ نہیں یہ اہم نہیں ہے ۔ ۔ ۔ کیونکہ دنیا میں سے آپ کیلئے وہی اہم ہے جو آپ کی زندگی کے ہدف کیلئے اہم ہے ۔ ۔ ۔
انسان کیلئے ایک حکیمانہ سیاست طے ہے ۔ ۔ ۔

زندگی کے دسترخوان پر آپ کو آپ کی بھوک کے مطابق نہیں دیا جائے گا ۔ ۔ ۔ صلاحیت کے مطابق دیا جائے گا ۔ ۔ ۔ بھوک سے زیادہ مل جائے تو خوش ہونے کے بجائے فکر مند ہوئیے اور طغیان و سرکشی سے خدا کی پناہ طلب کی جیے ۔ ۔ ۔ اگر بھوک سے کم مل جائے تو بغاوت و انکار اور ایمان کی محرومی سے خدا کی پناہ طلب کی جیے ۔ ۔ ۔
انسان کی محرومیاں اسے غم و اندوہ و رنج و الم میں مبتلا کرتی ہیں ۔ ۔ ۔ یہ انسان کے پریشان ہونے کی ایک پیچیدہ مگر بنیادی وجہ ہے ۔ ۔ ۔ لیکن غم چاہے جس قسم کا بھی ہو ۔ ۔ ۔ آپ کو بحرحال یہ یاد رکھنا پڑے گا کہ آپ بحرحال اس میدان میں ہیں جہاں آپ کو آپ کی صلاحیت ناپنے اور آپ کی قیمت مقرر کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے ۔ ۔ ۔

کسی شے کی پے در پے طلب کے بعد اس شے سے ہمیشگی کی جدائی یا سرے سے اس شے تک نارسائی انسان کی قوتِ احساس کو کمزور کر دیتی ہے ۔ ۔ ۔ چاہے وہ ” شے ” کوئی شخص ہو ، یا کوئی مادی ، نفسیاتی ، جذباتی تسکین ہی کیوں نہ ہو ۔ ۔ ۔

تو ایسے میں انسان کیلئے سب سے بہترین سیاست یہ ہے ۔ ۔ ۔ کہ پہلے تو اس شے تک رسائی اور اس شے کو پانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کوشش و مشقت کی جائے ۔ ۔ ۔ البتہ اگر محرومی ہو ۔ ۔ ۔ تو جس حال میں ہیں اسی میں حرکت میں رہیے ۔ ۔ ۔ اور یقین کی جیے ۔ ۔ ۔ کہ جو شے آپ نے طلب کی تھی وہ پا کر بھی آپ کیلئے بے کار ثابت ہونے والی تھی ۔ ۔ ۔ کہ بے شک پروردگار کا مکر سب سے بڑا مکر ہے ۔ ۔ ۔

اگرچے تعجب ہے ان پر جو کسی شے سے محرومی پر غمگین ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور یہ نہیں سوچتے کہ جس نے خدا کو پا لیا اس نے کیا کھویا ۔ ۔ ۔ اور جس نے خدا کو کھو دیا ، اس نے بھلا کیا پایا ۔ ۔ ۔

جسٹن سنو ۔ ۔
انتخاب…فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY