برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ ڈیل سے متعلق پارلیمنٹ میں آئندہ ہفتے ہونے والی ووٹنگ موخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ پر ووٹنگ موخر کردی، اس ڈیل سے متعلق حتمی ووٹنگ آیندہ ہفتے ہونی تھی لیکن اب رائے شماری 12 مارچ کو ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ سے بریگزٹ سے متعلق وہی نتائج سامنے آئیں گے جو اس سے قبل متعدد بار آچکے ہیں۔

برطانیہ 29 مارچ کو یورپ سے نکلنے جارہا ہے۔ دوسری جانب تھریسا مے کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماؤں سے اب بھی مذاکرات جاری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل سے متعلق بنائی گئی حکومتی ٹیم عنقریب دوبارہ برسلز کا دورہ کرے گی، 12 مارچ کو برطانوی پارلیمنٹ میں غیر معمولی نتائج نہیں نکلیں گے، لیکن پھر بھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY