بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ایک سعودی سفارت کار کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی۔ جیل حکام نے بتایا کہ سیف الاسلام کو عدالتی حکم کے مطابق تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے۔

سیف الاسلام نے 2012ء میں سعودی قونصل خانے میں کام کرنے والے 45 سالہ خلف العلی کو ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں گولیاں ماری تھیں۔ پولیس کے مطابق مجرم ایک راہزن گروہ کا سربراہ تھا اور اس نے سفارت کار کو لوٹنے کے دوران نشانہ بنایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY