سعودی عرب: پہلی بار خواتین نےاسٹیڈیم میں میچ دیکھا

0
730

سعودی عرب میں 15ہزار سے زائد خواتین نے پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھا۔

سعودی عرب میں کچھ عرصہ قبل شروع ہونے والی تبدیلی کی لہر جاری ہے جہاں خواتین پر لگی کئی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔ سعودی خواتین پر اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے پر لگی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

پابندی ختم ہونےکے بعد خواتین نے پہلی مرتبہ کوئی انٹرنیشنل فٹ بال میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

جدہ میں منعقد ہونے والے اطالوی سپر کپ فٹ بال کے فائنل میچ میں 62ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے جن میں 15ہزار سے زائد خواتین شامل تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY