جرمن دارالحکومت برلن میں مکانات کی کمی اور کرائے میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ آج ہفتہ چھ اپریل کو ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو کرائے ميں اضافہ کی وجہ سے ان کے گھروں سے باہر نکالا جا رہا ہے جبکہ سر چھپانے کی جگہ شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ مظاہرین کی جانب سے مکانات تعمیر کرنے والی نجی کمپنیوں کے خلاف شدید غصے کا اظہار بھی کیا گیا۔
جرمنی سمیت یورپ کے دیگر شہروں میں بھی ایسے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔












