امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کی اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی میں ایک حملہ آور نے نو افراد کو زخمی کر دیا۔
کولمبس پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے راہ چلتے لوگوں پر گاڑی چڑھائی اور اس کے بعد ان پر چاقو سے وار کرنے لگا۔
پولیس نے حملہ آور کو موقعے پر ہی ہلاک کر دیا۔
اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے صدر مائیکل ڈریک کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایک اور حملہ آور کی موجودگی کی افواہ بھی گردش کر رہی تھی مگر پولیس نے علاقے کی تلاشی کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔
کولمبس پولیس کے مطابق ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے اور نہ ہی اس بات کا تعین کیا جا سکا ہے کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات تھے۔
کولمبس پولیس کے سربراہ کم جیکبس کے مطابق حملہ آور نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں لوگوں پر چڑھائی۔ پولیس کے مطابق اس کے بعد حملہ آور گاڑی سے باہر نکلا اور لوگوں پر چھری سے وار کرنے لگا۔













