آج میں گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلی تو میری مڈبھیڑ گلی کی نکڑ پر کھڑے ہوٸے چھوٹے سے اک بھکاری بچے کے ساتھ ہوگی اس نے کہا باجی دس روپے کاسوال ہے میں نے مسکراکر کہا ابھی تو نہیں ہے واپسی پر دے دوگی تو اس نے کہا باجی یہ لومیرے پاس ہے دس روپےیہ لومیں نےحیرت سے اس کی ننھنی ہتھیلی پر پھیلے ہوٸے دس روپےدیکھےاور کہانہیں مجھے نہیں چاھیٸےتو اس نےمعصوم سے لہجے میں کہاباجی آپ کے پاس نہیں ہے میرے پاس تو ہےنا روزوں کامہینہ گرمی اورتپش ہےآپ کے پاس دس روپے نہیں ہے تو آپ پیدل کیسے جاٸے گی میرے پاس ہے نادس روپے یہ لو واپسی پر مجھے بیس دیتی جانا ۔میں نے کہا نہیں بیٹا ان کی آپ کوزیادھ ضرورت ہے تو وھ بولا باجی میری ضرورت کوچھوڑے بس یہ دیکھے ہم مخلوق خدا ہے اس الللہ تعالی کے بندے ہے اگر ہم ایک دوسرے کا خیال نہیں رکھے گے تو کون رکھے گا ۔میں نے کہا بیٹا ایسی کوٸ بات نہیں اور نہ ہی میں کوٸ ضرورت مند ہوں بس بخیل اور کمزور ایمان والی اک عام کی بندی ہوں جو خود تو رب کریم سے ڈھیر ساری دولت عیش عشرت مانگتی اور اس کے دیٸے میں سے تم لوگو کو دیتے وقت ہی مجھے ایک ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید تم لوگو کو دیتے ہوٸے ہمارا مال دولت کم ہوجاٸےگا یا تم لوگو کو دینے سے ہمارےرزق میں کمی واقع ہوجاٸے گی لیکن یہ ہماری بھول ہوتی ہے ہر چیز بانٹنے سے بڑھتی ہے اور کنجوسی سے برکت ختم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری پریشانیاں بڑھ جاتی اور ہمارا ایمان کمزور پڑ جاتا اور ہماری دعاٸیں قبولیت کےزمرےسے نکل جاتی ہے اگر ہم لوگ یہ سوچ کردوسروں کو دیں کہ اس میں سے اللہ تعالی نے تمہارا حصہ بھی دیا ہوتا اور وھ ہمارے ذریعے سے تم لوگو کو دلانا چاہتا ہے تاکہ جو ہماری دعاٸیں قبول نہیں ہوپارہی ہے پریشانیاں ختم نہیں ہورہی ہے کیا پتہ شاید وھ تمہاری دعاٶں کی منتظر ہوتی ہوں گی اور ہم باتیں کرتے کرتے کافی دورنکل آٸے تھے وھ سات آٹھ سال کا بچہ بڑے انہوک کے ساتھ میری باتیں سن رہا تھا اور ہم اک بینچ پر بیٹھ گے وھ بولا باجی میری پریشانی اور میری دعاٸیں بھی قبول نہیں ہوتی ہے کیا میں بھی کنجوسی کرتا ہوں کسی کو کچھ دینے جو مجھے روز لوگ بھیگ دینے کے بجاٸے ٹال دیتے ہے تو میں نے نرمی سے اس کاہاتھ پکڑ کر کہا دیکھو میرا بیٹا تم بھیگ مانگنا چھوڑو دو تم عزت کے ساتھ روزی کمانے کیلٸے کوٸ ہنر کیوں نہیں سیکھ لیتے ہو جب تم معاشرے میں باعزت ہوجاٶ گے تو تمہای روزی میں وسعت اورتمہاری دعاٶ ں میں قبولیت آجاٸے گی تو وھ اداس لجےمیں بولا باجی ہم بھکاریوں کو کون بھلا ہنر سیکھاتا ہے اور روزگار دیتا ہے میں نے مسکرا کر کہا اک قدم بڑھاٶ سب سے پہلے بھکاری بن کرنہیں اک انسان بن کر سوچوں اور جو آسان لگتا ہے وھ ہنر سیکھو اس نے کہا باجی میری مددکردو نا میں نے کہا اچھا کل ملنامجھے اسی جگہ پر لیکن صاف ستھرے کپڑے پہن کر آنا ۔دوسری صبح اک نکھرا سا بچہ میرے پاس کھڑا تھا اس نے مجھے سلام کیا اور میں اس کاہاتھ پکڑ کر چلی پڑی اک شاپ پر ہم دونوں رکے اور ۔ میں نے اک اسکول بیگ کچھ کاپیاں خریدی اور اسے ساتھ لیکر چل پڑی اپنی حثیت کے مطابق اسے ایڈمیشن دلایا اور اسے کہابیٹا ہر ہنر کو یہی سے سیکھاجاتا ہے ۔بچے کو ایڈمیشن دلانے کے بعد اپنے معملات میں پڑ کر میں اسے بھول گی کچھ سالوں کے بعد میں سڑک کے کنارے کھڑی تھی اور اک ٹیکسی میرے پاس آکر رکی اور اک نوعمر لڑکے نے سر نکال پوچھا باجی کدھر جاناہے آٶ میں چھوڑ دیتا ہوں میں نے جیسے ہی مڑ کر دیکھا میری حیرت کی انتہانہ رہی باجی آپ میں نے کہا آپ تو اس نے کہا جی باجی میں ہوں بلال اس نے میرا سامان اٹھا کر ٹیکسی میں رکھا اور فرنٹ ڈور میرے لیٸے کھول کر احترام سے بولا باجی بیٹھے نا تو میں بیٹھ گی اورپھر اس سے سارے حال احوال پوچھے اور جوکچھ اس نے بتایا مجھے سن کر بلال پر بہت ہی فخر محسوس ہوا اور میں نےمسکرا اسے دیکھا اور کہامیرے بچے یہی کامیابی ہوتی ہے اور پریشانیوں کی کنجی ہوتی ہے اب دعاٸیں بھی قبول ہوجاۓ گی اوروھ بولا جی باجی دن کو پڑھتا ہوں رات کو یاچھٹی والےدن ٹیکسی چلاتا ہوں اللہ کاشکر ہے باجی آ پ کی وجہ سے اللہ تعالی نے بہت نوازا دیا ہے میں نے کہامیری وجہ سے نہیں اپنے اعتماد کی وجہ سے اس مقام پر پنچے ہوتم میراکام تھابس تجھے راستہ دیکھنا آگے منزل پرپہنچنا یاراستے میں رہنا تم پر مخصر کرتاتھا سوتم نے میرےکہنےپر قدم اٹھایا اوراک منزل کا تعین کرلیایہ سب تمہاری ہمت اورلگن ہے میرا کوٸ کمال نہیں ہے بلال جیسےنجانے کتنے بچے روزہاتھ پھیلاکر مانگتے ہے اور دھتکارے جاتے ہے اگر ان بچوں کو دھتکارنے کے بجاٸے اک بار مسکرا کر یاگلے سے لگا کر حال پوچھے لے یاداستان سن تو میرا یقین کرے میلے کچیلے کپڑوں میں ملبوس یہ بچے کسی سیپ میں بند موتی سے کم نہیں نکلتے ہےبس ان کوتراش خراش کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کی تراش خراش محبت اور تسلی اور اپناٸنیت سے کی جاتی ہے نفرت یادھتکار سےنہیں یہی ہیرے ہے اس مٹی کے انمول اوربیش بہاقیمتی ہوتے ہے۔۔۔۔راستے دیکھاٶ منزلیں خود ہی سمجھدار لوگ تلاش کرلیتے ہیں
ثنا ظہیر













