بھارتی سکیورٹی فورسز نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دل باغ سنگھ نے بتایا کہ ہلاک کیا جانے والے کمانڈر کا نام مُنا بہاری تھا اور وہ عسکری گروپ جیش محمد سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کی ہلاکت
شوپیاں قصبے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ کے دوران ہوئی۔ دل باغ سنگھ کے مطابق منا بہاری کا ایک ساتھی بھی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔ اعلیٰ پولیس اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والا عسکریت پسند بم بنانے کا ماہر تھا۔












