ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 12 اگست کو ہوگی

0
719

ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم ذی الحج کل ہو گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے، کل بروز ہفتہ یکم ذی الحج ہو گی۔ عید الاضحی 12 اگست کو ہو گی۔ چاند کی شہادت ملک بھرسے 72 مقامات سے موصول ہوئی ہیں۔ نواب شاہ، لاہور، جھنگ، نارووال، ٹنڈو الہگ یار و دیگر مقامات پر شہادتیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی سال 1440 کے آخری ماہ ذی الحج کے چاند کی شرعی رویت کا اجلاس ہوا، رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس میں ملک بھر کے نماٸندوں نے شرکت کی، اجلاس میں نیوی،محکمہ موسمیات اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین اس سے قبل اعلان کر چکے تھے کہ ملک بھر میں عید الاضحی 12 اگست بروز پیر کو ہو گی۔

چلئے اب اس عید کی بحث ختم ، اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں ، ھجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ اورمحرم کب ہیں، ہجری کیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہو گی اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا۔

یاد رہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کیا تھا ، جس میں 2019 تا 2024 عید الفطر، عید الاضحی، رمضان المبارک اور دیگر اسلامی مہینوں کے چاند نظر آنے کی تاریخیں طے کی گئی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY