شاید ہم ابھی تک پتھر کے زمانے میں ہیں۔ڈاکٹر نگہت نسیم

0
614

کسی کسی وقت نہیں بلکہ اکثر یوں لگتا ہے جیسے ہم ابھی بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں

آج بھی پسند کی شادی ایک ایسا بڑا مسلہ ہے کہ خاندان قتل ہو جاتے ہیں جبکہ دین اسلام نے اپنی مرضی کی شادی کی اجازت دی ہوئی ہے

اس خبر کو پڑھیں اور سوچیں

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ پیر کی شام پیر غازی روڈ اچھرہ میں پیش آیا جہاں گوجرانوالہ سے بھاگ کر شادی کرنے والی 24 سالہ کائنات اور اس کے شوہر پچیس سالہ اسد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں کائنات کا بھائی گل شیر ملوث ہے جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تاہم فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY