پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا مشورہ دیا لیکن عدالت پہلے اپنا گھر تو ٹھیک کرلے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تین رکنی بینچ کے سامنے حکومتی جماعتوں کے وکیل پانچ دن سے بیٹھے رہے انہیں نہیں سنا گیا لیکن پی ٹی آئی کے اسدعمر کو بلا کر موقف لے لیا گیا اور عدالت نے اس سے اتفاق بھی کرلیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ دوران سماعت عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا مشورہ دیا گیا لیکن عدالت پہلے اپنا گھر تو ٹھیک کرلے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو سیکرٹری دفاع نے سپریم کورٹ کو اپنی رپورٹ بھی نہیں دی کہ عدالت نے کیس پر بحث ختم کرا دی، اس طرح فیصلہ تو آ جائےگا مگر تاثرکیا جائےگا؟

SHARE

LEAVE A REPLY