تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی حصے میں ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کم از کم پندرہ سکیورٹی رضاکاروں کو ہلاک کر دیا۔ حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ یالا صوبے میں واقع ہے۔

پولیس نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد پانچ بتائی ہے۔ بتایا گیا کہ حملہ آور جاتے ہوئے سکیورٹی رضاکاروں کے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کیے گئے اس حملے کے دوران فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے بعض حملہ آوربھی زخمی ہو سکتے ہیں کیونکہ چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں جگہ جگہ خون دیکھا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY