متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے ٹریفک کا نظام درہم برہم،الرٹ جاری

0
951

متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا، فجیرہ اور ابوظہبی میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی، آج مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔بارشوں کا سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کیا گیا ہے،موسلادھار بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

سڑکوں کے زیر آب آنے سے دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی،روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق دبئی آنے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے،دبئی آنے والے افراد شیخ محمد بن زاید روڈ کی بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY