وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

0
859

وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دی ہے جبکہ زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں 30 فی صد تک کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈپریشر،کینسر،آنکھوں کی بیماری میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےادویات کی قیمتوں میں 7 سو فیصد تک اضافہ کیا، ہم ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY