برلن کی پُر ہجوم مارکیٹ میں ٹرک تلے آ کر 12 افراد ہلاک

0
1042

پیر کی شام جرمن دارالحکومت برلن کی ایک پُرہجوم کرسمس مارکیٹ کے اندر ایک ٹرک گھس آیا، جس میں، پولیس کے مطابق، 12 افراد ہلاک جب کہ 50 زخمی ہوگئے۔

جرمن ذرائع ابلاغ نے جائے حادثہ پر تعینات پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ مارکیٹ پر حملہ تھا، جو ’کائیزر ولہام میموریل چرچ‘ کے ایک کونے پر واقع ہے، جسے جنگ عظیم دوئم کے دوران بم حملوں میں نقصان پہنچا تھا۔

اس واقع سے جولائی میں فرانس کے شہر نائس میں ہونے والے حملے کی یاد تازہ ہوئی، جس میں تیونس میں پیدا ہونے والے ایک شخص نے 19 ٹن وزنی ٹرک کو لوگوں کے اوپر چڑھا دیا تھا، جب ’باسٹل ڈے‘ کی آتش بازی کی تقریب جاری تھی۔ اس حملے میں 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس نے ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا، جس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

واقعے کے بارے میں مزید تفصیل موصول نہیں ہو پائیں۔ ابھی یہ بات معلوم نہیں ہو سکی آیا یہ اتفاقی حادثہ تھا یا پھر ڈرائیور کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو نقصان پہنچانا تھا۔

جرمن پولیس کے ترجمان نے ٹی وی پر بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حادثے کے مقام سے موصول ہونے والی تصاویر میں تباہ شدہ گاڑی اور ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت ٹرک کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی۔

اس حادثے نے پیرس میں ہونے والے ایسے ہی واقعے کی یادیں تازہ کر دی ہیں جب داعش کے ایک دہشت گرد نے عام لوگوں پر ٹرک چڑھا کر 86 لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY