پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ آئین وقانون کے دائرے میں اگرکام کرے گی تو بہترین فیصلہ ہے، اداروں کو ادب سے درخواست کر رہی ہوں جو سب سے زیادہ ڈرائے اور گالی نکالے اسی کے حق میں فیصلہ نہ کرے، فتنہ کو فیڈ نہیں کرنا چاہیے، عدلیہ بھی اس فتنے کو ایسے ڈیل کرے جیسے قرآن نے حکم دیا۔ جیسے یہ لانگ مارچ سے فارغ ہو گا تو ان کیسز پر توجہ دیں گے، اس کی ساری چوریاں سامنے لائیں گے۔

ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ یاسین ملک کوعمرقید کی سزا پرشدید مذمت کرتی ہوں، آزادی کے جذبے کو عمر قید نہ پھانسی چڑھائی جاسکتی ہے، یاسین ملک کوعمرقید کی اتنی بڑی خبرہے، آج پوری قوم کی توجہ یاسین ملک کے حوالے سے ہونی چاہیے تھی، ان کی اہلیہ نے رو کر عمران خان سے درخواست کی تھی، آج پاکستان سے ایک آواز جو جانی تھی وہ ایک فیل لانگ مارچ کی نذر ہو گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY