امريکی محکمہ دفاع کی جانب سے ايک اہم دفاعی کانٹريکٹ مائیکروسافٹ کو ديے جانے کے خلاف ايمازون نے جمعے کو ايک امريکی وفاقی عدالت ميں مقدمہ درج کرا ديا ہے۔

ايمازون کے ترجمان نے اس پيش رفت کی تصديق کر دی ہے تاہم فی الحال يہ واضح نہيں کہ مقدمے ميں کيا موقف اختيار کيا گيا ہے۔ پچھلے ماہ ايک غير متوقع فيصلے ميں پينٹاگون نے دس بلين ماليت کا ’انٹرپرائز ڈيفنس انفراسٹرکچر کلاؤڈ‘ جیڈی نامی منصوبہ ايمازون کی حريف کمپنی مائیکرو سافٹ کو دينے کا اعلان کيا تھا۔

تکنيکی اعتبار سے اس مخصوص کانٹريکٹ کے ليے ايمازون زيادہ موزوں کمپنی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY