جمہوریت کاقبلہ جو کہ جسٹس منیر مرحوم نے“ نظریہ ضرورت “ ایجاد کر کے تبدیل کیا تھا وہ موجودہ چیف جسٹس جناب کھوسہ صاحب نے اس معاملہ میں یہ حکم دیکر کہ چھ ماہ کے اندر پارلیمان میں بیٹھ کر اس کا حل خود دریافت کرو کہ کمانڈر انچیف کے اگر عہدے کی مدت میں ناگزیرضرورت ہو اورقوم تو سیع کرانا چاہے توکیسے کرے چونکہ اس پر کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے اور معاملہ ہمیشہ سے روایات پر چل رہا تھا؟ قوم کو یہ راستہ دکھا کر کے آسان کر دیا کہ اس عادت کو بدلو کہ سب کام عدلیہ کرے گی، تو پھر پارلیمان کس مرض کی دوا ہے؟ کیونکہ نظریہ ضرورت کی ایجاد کے بعد ہر ایک کام میں رہنمائی کے لیئے ہر کام چور عدالت کی طرف دیکھتا تھا۔ اورعدالت کو وقت کی نزاکت دیکھتے ہوئے کو ئی درمیانی راستہ اس کے لئے ایجاد کرنا پڑتا تھا، ملک کو بچا نے کی خاطر، اور اس فیصلے کی وجہ سے سارا ملبہ عدالت پر بعد میں وہی ڈالدیتا تھا۔ا اس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوتا تھا۔ اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا کہ حکومت نئی تھی اس کے لیڈر کی نیت پراس کا سابقہ کردار کو دیکھتے ہوئے شبہ نہیں کیا جا سکتا تھا، لیکن اس کے پاس مطلوبہ اکثریت نہ تھی اور اس نے وعدے کرتے وقت یہ اندازہ نہیں لگا یا تھاکہ اُس قوم کو جسے گزشتہ بہتر سال میں بڑی محنت سے بگاڑا گیا ہے؟ وہ اسے اکیلا کیسے راہ راست پر لگا سکتا ہے؟ اس لیئے اسے مدینہ کی ریاست کی شکل دینے کا دعویٰ ایک ناممکن کام ہے ؟کاش وہ مدینے کی ریاست بنا نے کا وعدہ کرنے سے خود حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ ﷺکو پڑھ کرعامل ہوجاتا ،تو اس کے ذہن وہ تمام طریقہ ہوتے جن سے وہ بنی تھی؟ کیونکہ اسے اکیلے ان تمام طبقوں سے بھی مقابلہ کر نا تھا جیسے کہ انہیں کرنا پڑا تھا۔ جبکہ یہاں بھی معاشرے میں بھلے اور برے کی تمیز ہی اٹھ چکی تھی؟ اور کسی طرف بھی معاونت کی امید نہ تھی۔ اگر کچھ متوقع تھا تو وہ یہ کہ مخالفت ہونا لازمی تھی۔ کیونکہ تیس چالیس سے موروثی اور مسلسل حکمرانوں کی وجہ سے ایک طبقہ ایسابن چکا ا وہ ان حکمرانو ں عادی تھا کہ حاکم کی دو داڑھیں ہونا چا ہیئے ایک کھانے کی اور دوسری کھلانے کی۔
میں نے گزشتہ کالم میں لکھا تھا کہ نوکر شاہی جس کو انگریزی برو کریسی کہتے ہیں ناراض ہے اور ایک طرح سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہے۔اسی دوران یہ کمانڈر انچیف کی توسیع کا مسئلہ آگیا؟ چونکہ موجودہ حکومت کو بروکریسی کا تعاون حاصل نہیں تھا۔ انہیں جیسا ڈکٹیشن دیاگیا ویسا ہی لکھتے گئے اسے بغیرپڑھے آگے بڑھا دیا ، درست نہیں کیا؟لہذا قدم، قدم پر غلطیاں ہوئیں۔ جو کہ میرے خیال میں امت کے لیئے باعث رحمت بنیں اس لیئے کہ اگرغلطیاں نہ ہوتیں تو شاید اصلاح کا موقع بھی کبھی نہ آتا۔؟ میرے خیال میں قابلِ ستا ئش ہیں چیف جسٹس صاحب کہ وہ بھی اگر اس میں معاملہ میں جلدی میں فیصلہ کرکے رٹا ئر ہو جا تے تو آئندہ کبھی اصلاح کی گنجا ئش نہ تھی کہ فیصلہ اب نذیر بن کر PLDمیں آجا تا اور کام یونہیں چلتا رہتا۔مگر انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے تین قیمتی دن قوم کو عطا فرما ئے اور سمجھنے اور دائمی حل نکا لنے کے لئے کوشش کی با لآخر وہ اس معلومات تک پہنچ گئے کہ آرمی لاء جو کہ بر طانیہ کے زمانہ سے چلا آرہا ہے اس میں جمہوریت کے تقاضوں کے مطابق تر میم کی ضرورت ہے۔ چونکہ وہ شروع سے اس نظریہ کے حامی ہیں کہ جو جس کام ہے اسے کرنے دیا جا ئےاور اسی کو کرنا بھی چا ہیئے؟ جس کا اظہار انہوں نے اپنے عہد میں بار بار دہرا یا حتٰی کے جب حکومت اور اپوزیشن یہاں تک پہنچ گئی کہ الیکشن کمیشن کے چا ر میں سے دو ممبروں پر متفق نہ ہو سکی جو کہ دستوری کے مطابق اسے ہونا تھا؟اور وہ مسئلہ عدالت بھیجدیا گیا۔ تو پہلی دفعہ انہوں نے یہ طریقہ اپنا یا کہ فیصلہ دیدیا کہ “ یہ کام پارلیمنٹ کا ہے وہی طے کرے جیسے بھی کرے“ کیونکہ عدالت کی دور اندیش نگاہیں دیکھ رہی تھیں کہ آگے چل کر ایسا ڈید لاک آنے والا ہے کہ، الیکشن کمیشن کے چیر مین بھی ریٹائر ہو جا ئیں گے اور ملک جمود کا شکار ہوجا ئے گا؟ اور خطرہ تھا کہ اس سے پیدا ہونے والے جمود کی وجہ سے کہیں تاریخ خود کو اپنے آپ نہ دہرا لے۔ اس مرتبہ انہوں نے بجا ئے روایات بر قرار رکھنے کہ ایک ایسا فیصلہ دیدیا کہ چھ ماہ میں یہ معاملہ بھی پارلیمنٹ خود طے کرے اور با قاعدہ ضروری قانون سازی کرے۔ جب تک کے لئے ہم توسیع دیدیتے ہیں۔
خدا پاکستان کے با ئیس کروڑ عوام کو عقل دے اور وہ اپنے علاقوں کے اراکین پر بلا امتیاز رعایت زور ڈالیں کہ وہ اسمبلی میں ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھا نے کے لیئے نہیں بھیجے گئے ہیں۔ بلکہ ان ذمہ داریوں کے لیئے بھیجے گئے ہیں، جس کام کے لیئے ایوان میں انہیں منتخب کر کے بھیجا جاتا ہے۔













