پاکستان ٹیم نے 287 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کر دیا اور  3 وکٹ کےنقصان پر 39 رنز بنا سکی ہے۔

اوپنر امام الحق ایک مرتبہ پھر فیل ہوگئے وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جبکہ کپتان اظہر علی بھی صرف 9 رنز ہی بنا سکے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے دن پہلی اننگز میں پاکستا ن کی پوری ٹیم 94 اعشاریہ 4 اوور میں 302 رنز بنا سکی اور فالو آن کا شکار ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کے ٹاپ اسکورر یاسر شاہ رہے جنہوں نے 113 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم  نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔

ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کی یکے بعد دیگرے 2 وکٹ 194 رنز پر گریں، بابر کے آؤٹ ہوتے ہی شاہین شاہ آفریدی بھی بغیر کوئی رن بنائے اگلی ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

دونوں وکٹ مچل اسٹارک کے حصے میں آئیں، وہ ٹیسٹ میں  6 وکٹ لے کر نمایاں رہے جبکہ کمنس نے 3 اور ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نی سب سے زیادہ 113 رنز بنائے، بابر اعظم نے 97 رنز اسکور کیے جبکہ 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY