پشاور: تھانہ چمکنی پر دستی بم سے حملہ

0
1181

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے تھانہ چمکنی پر نامعلوم شر پسندوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔

پشاور پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی۔

پشاور پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY