جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے بھارت کا دورہ سکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے تناظر میں ملتوی کر دیا ہے۔ اس پیش رفت کی بھارتی وزارت خارجہ نےگ تصدیق کر دی ہے۔
دورے کو ملتوی کرنے کی وجہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سے کئی شہروں میں جاری پرتشدد مظاہرے بنے ہیں۔ اس دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ شمال مشرقی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں ملاقات کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہیں۔
گوہاٹی میں شدید مظاہروں کے بعد وہاں اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ شیڈیول کے مطابق دونوں وزرائے اعظم گوہاٹی میں ملاقات کے بعد مَنی پور میں قائم کیے گئے نئے امن میوزیم کو دیکھنے جائیں گے












