حُسین شناسی کا سفر۔112۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

1
525

قسط 112

اے اللہ!
میرے چاروں طرف
اپنی نعمتوں کا انبار لگادے
مجھے اتنا دے
کہ
میں خوش و خرم رہوں
مجھے اپنی تقسیم کی ہوئی روزی پر راضی رکھ
مجھے اپنے جود و کرم میں چھپا لے
مجھے اپنی سزا اور عتاب سے دور رکھ
خداوندا
مجھے ہر لغزش سے بچا
میرے قول و عمل کو درست کر
مجھے عمر دراز دے
امراض و اسقام سے بچا
مجھے میرے پیشواؤں کے وسیلہ سے
اپنے فضل سے
مجھے میری بہترین تمناؤں تک پہنچا
خداوندا
رحمت خاص نازل فرما
محمد (ص) و آل محمد (ع) پر
اور
میری توبہ کو قبول فرما
مجھے روتا دیکھ کر رحم فرما
میرے گناہ بخش دے
میرے رنج و ملال کو دور کر
میری خطا کو بخش دے
میری اولاد کو نیک اور صالح قرار دے
خداوند
اس عظیم المرتبہ شہادت گاہ
اور
اس بزرگ مرتبہ مقام پر
میری حاضری کا یہ نتیجہ ہو
کہ
میرے گناہ تو بخش چکا ہو
میرے ہر عیب کو تو چھپا چکا ہو
میرے ہر غم کو تو دور کرچکا ہو
میرے رزق میں تو کشائش کرچکا ہو
میرے گھر کے آباد رہنے کا تو حکم نافذ کرچکا ہو
میرے کاموں کے ہر بگاڑ کو تو درست کرچکا ہو
میری ہر آرزوئے دل کو تو پورا کرچکا ہو
میری ہر دعا کو تو قبول کرچکا ہو
میری ہر تنگی کو تو زائل کرچکا ہو
میرے ہر انتشار کو تو اطمینان سے بدل چکا ہو
میرے ہر کام کو تو تکمیل تک پہنچا چکا ہو
میرے ہر مال کو تو زیادہ سے زیادہ کرچکا ہو
مجھے ہر خلقِ حسن تو ادا کرچکا ہو
میرے ہر صرف کے بعد

جاری ہے

SHARE

1 COMMENT

  1. ماشاءاللہ ۔طویل عزائی نظم
    اللہ تعالیٰ توفیقات میں مزید اضافہ کرے نگہت نسیم اور عالمی اخبار کی

LEAVE A REPLY